انارکیت کی (اے بی سی)Ⓐ (Anarchy ABC)

« تحریر محسن پلھ »

https://wsfpakistan.pk

(اے)

انارکزم کے لیے ہے، جو یونانی لفظ انارکیا سے آیا ہے، جس کا مطلب ہے « حکمرانوں کے بغیر » ایک غیر طبقاتی، غیر ریاستی، لا اتھارٹی معاشرہ انارکزم کا مطلب جدید دور کا کمیونزم ہے۔

(بی)

« باکونین کے لیے ہے، میخائل باکونین ایک روسی انارکسٹ تھے جنہوں نے سیاسی فلسفے کے طور پر انارکزم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، باکونین نے پرولتاریہ آمریت کی مخالفت کی اور « ریاست پر قبضہ » کو دلیل کی بنیاد پر رد کیا، باکونین نے پوری زندگی سرمایہ داروں حکمرانوں سے لڑتے گزاری، اس نے بہت سی تحریکوں میں حصا لیا، باکونین علمی کام کے ساتھ پریکٹشنر بھی تھے، باکونین نے بہت سی کتابیں لکھیں جن میں « گاڈ اینڈ اسٹیٹ » « اسٹیٹزم اینڈ انارکی » « باکونین آن انارکزم ان کی لاجواب کتب ہیں »

(سی)

« کلارا وچ مین » ایک جرمن وکیل اور انارکیت پسند فیمنسٹ جو حقوق نسواں کی کارکن تھیں، نیدرلینڈز میں انصاف میں اصلاحات اور جیلوں کے خاتمے کی ایک سرکردہ وکیل بنیں، اس نے ایک عوامی تقریر کی جس میں اس نے زور دے کر کہا کہ جرم کی جڑ سماجی ناانصافی میں ہے، اور یہ کہ منصفانہ سماجی تعلقات تقریباً تمام مجرمانہ کارروائیوں کو ختم کر دیں گے »

(ڈی)

« ڈائریکٹ ایکشن اور ڈائریکٹ ڈیموکریسی کے لیے ہے، ڈائریکٹ ایکشن سرگرمی کا ایک طریقہ جو ظلم کے نظام کا براہ راست مقابلہ کرنے اور اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، ڈائریکٹ ڈیموکریسی کا مطلب ہے براہ راست جمہوریت، جہاں مزدور کسانوں کے نمائندوں کے علاوہ مزدور اور کسانوں کی تعداد کونسلز میں براہ راست جمہوریت میں حصا لے سکے اور خود مختارانہ طریقے سے اپنا فیصلا کر سکیں »

(اِی)

« ایما گولڈمین کے لیے ہے، جو ایک انارکیت پسند فیمنسٹ اور حقوق نسواں کی کارکن جس نے اظہارآزادی، پیدائش پر قابو پانے، اور کارکنوں کے حقوق کی وکالت کی، پیسہ نہ ہونے کہ کے کارن اس نے اپنے جسم کی قربانی دی اور اپنی تحریک کو بھرپور انداز میں چلا کر ثابت کیا کہ سماجی درد کی حیثیت کیا ہوتی ہے »

(ایف)

« فری ایسوسی ایشن کے لیے ہے، ایک انارکیت پسند اصول جو افراد اور گروہوں کے درمیان رضاکارانہ ایسوسی ایشن اور تعاون کو فروغ دیتا ہے »

(جی)

« گستاؤ لائینڈر کے لیے ہے، ایک جرمن انارکیت پسند جس نے دلیل دی کہ ریاست اور سرمایہ داری سماجی اور سیاسی جبر کے ذمہ دار ہیں، ریاست ایک سماجی رشتہ بن چکا ہے جسے توڑنے کے لئے ہمیں غیر ریاستی رشتے قائم کرنے ہوں گے، ریاست کو نئے سماجی تعلقات بنا کر تباہ کیا جا سکتا ہے »

(ایچ)

« ہیوریزینٹلزم کے لیے ہے، یے تنظیم کے لیے ایک انارکیت نقطہ نظر ہے جو درجہ بندی کے ڈھانچے کو مسترد کرتا ہے اور غیر مرکزی فیصلہ سازی کو فروغ دیتا ہے، اور طاقت کے ذریعے لاٹھی کے ذریعے کئے گئے فیصلہ کو ہر وقت مسترد کرتا ہے »

(آئی)

« میں انفرادیت کے لیے ہوں، ایک انارکیت پسند نظریہ جو انفرادی خودمختاری اور خود اظہار خیال کی اہمیت پر زور دیتا ہے، انفرادی طاقت سماج کا صحیح طریقے سے تجزیہ پیش کر سکتی ہے »

(جے)

« جوفری مین اور جارج اینجل کے لیے ہے، جوفری مین جو ایک انارکیت پسند اور حقوق نسواں کے مصنف ہیں جنہوں نے غیر رسمی، غیر ساختہ گروہوں کے مسائل کو بیان کرنے کے لیے « بغیر ساخت کے ظلم » کی اصطلاح وضع کی، جارج اینجل ح مارکیٹ کا انارکسٹ شہید جس نے مزدوروں کی جدوجہد کے لئے پھانسی کے پھندے کو چوما »

(کے)

« کروپاتکن کے لیے ہے، پیٹر کروپاتکن ایک روسی انارکسٹ تھا جس نے افراد اور کمیونٹیز کے درمیان باہمی امداد اور تھذیبی تعاون کی اہمیت پر بحث کی اور میوچل ایڈ جیسی شاہکار کتاب لکھی، روسی لوگ کہتے ہیں جب ہم کروپاتکن کو دیکھتے ہیں تو مسیح کی یاد تازہ ہو جاتی ہے »

(ایل)

« لوئس مشعل کے لیے ہے، ایک انارکیت پسند بھادر لیڈی جس نے پیرس کمیون میں ایک استاد اور اہم شخصیت جیسا رول ادا کیا، وہ ہر وقت غیر ریاستی سوشلزم کی وکالت کرتی نظر آئی »

(ایم)

« میوچل ازم ے لیے ہے، ایک انارکیت پسند نظریہ جو آزاد منڈیوں مزدور خودمختار جیسے نظام اور رضاکارانہ تبادلے کی اہمیت پر زور دیتا ہے »

(این)

« نکولس والٹر کے لئے، ایک شاندار انارکسٹ مصنف جس نے « انارکیت کے بارے » میں لاجواب کتاب لکھی اور ساری زندگی امن کے لئے جدوجہد کی اور آخر دم تک عدم تشدد کے لیے جدوجہد کرتےبرہے »

(او)

یہ ایک مونوگرام کے لئے « O » ہے جو بڑے حرف « A » پر مشتمل ہوتا ہے جس کے چاروں طرف بڑے حرف « O » ہوتا ہے,حرف « اے » زیادہ تر یورپی زبانوں میں « انارکی » یا « انارکزم » کے پہلے حرف سے ماخوذ ہے اور لاطینی اور سیریلک دونوں رسم الخط میں ایک جیسا ہے۔ « O » کا مطلب حکم ہے۔ وہ ایک ساتھ مل کر « انارکی آرڈر کی ماں ہے » کے لیے کھڑے ہیں، جو پرودھون کے اقتباس کا پہلا حصہ ہے،

(پی)

« پرودھون کے لئے، پیری جوزف پردھون جسے بابائے انارکزم بھی کہا جاتا ہے، پرودھون ایک فرانسیسی فلسفی اور پہلے خود ساختہ انارکسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کا بڑا کام « انقلاب کا عمومی تصور » اور « پراپرٹی کیا ہے؟ » جیسی کتاب لکھنا ہے، پردھون نے لکھا کہ « پراپرٹی چوری ہے » موجودہ سماجی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نے لا حکموتی معاشرے کی وکالت کی »

(کیو)

« قوئر انارکزم تنظیم کے لئے، یے انارکیت پسند مکتبہ فکر ہے جو سماجی انقلاب کی وکالت کرتا ہے اور ہر درجہ بندی کو مسترد کرتا ہے اور خاص ہم جنس پرستوں کے حقوقِ کے لئے آواز بلند کرتا ہے »

(آر )

« رڈولف راکر کے لئے، ایک جرمن انارکسٹ مصنف اور ایکٹوس جس نے نیشنلزم اینڈ کلچر جیسی شاہکار کتاب لکھی اور مزدور یونین کے اندر کام کرنے پر زور دیا »

(ایس)

« سینڈکلائیزم کے لیے ہے، ایک انارکیت پسند نظریہ جو مزدور یونینوں کی اہمیت اور سماجی اور سیاسی تبدیلی کے حصول میں براہ راست کارروائی پر زور دیتا ہے، جس کی منشا سیاسی نہیں سماجی انقلاب ہے »

(ٹی)

« ٹالسٹائی کے لیے ہے، لیو ٹالسٹائی ایک روسی اعلیٰ پائے کا مصنف تھے بہت سے ناول اور افسانوں کا تخلیق کار ہے جسے روس میں سب سے زیادہ پڑہا اور جانا جاتا ہے، ٹالسٹائی انارکیت پسند تھا جس نے اختیار کے خلاف عدم تشدد کے ساتھ مزاحمت کی، اور سادہ، اخلاقی زندگی گزارنے کی اہمیت کی وکالت کی »

(یو)

یونین کے لیے ہے، ایک انارکیت اینالائسز کے مطابق جو سماجی تبدیلی کے لئے اہم ہتھیار ہے، اور معاشرے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں،

(وی)

« وینڈیٹا کامک بک سیریز کے لئے، وینڈیٹا ایک ٹائٹل کریکٹر ہے جسے ایلن مور اور ڈیوڈ لائیڈ نے تخلیق کیا ہے وہ ایک پراسرار انارکیسٹ، چوکس، اور آزادی پسند جنگجو ہے جو اپنے بہترین ماسک، لمبے بالوں اور سیاہ لباس سے مشہور ہوا »

(ڈبلیو)

« ویمینز لبریشن کے لیے ہے، ایک انارکسٹ نقطہ نظر جو صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور پدرانہ اصولوں اور ڈھانچے کو چیلنج کرتا ہے، رنگ و نسل قومی تعصب کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بات کرتا ہے، جو مردوں اور خواتین کی برابری کی بات کرتا ہے »

(ایکس)

« ایکس انارکسٹوں کے لئے، تھکنا محض بیماری ہے مسلسل جدوجہد انارکی ہے، اتھارٹی کا انکار لازمی ہے »

(وائی)

ینگ « این اپیل ٹو دی ینگ » نوجوانوں کے لئے پیغام انارکسٹ پمفلٹ ہے، اسے روسی انارکسٹ پیٹر کروپوٹکن نے لکھا تھا، یہ ایک سماجی معیشت کے حق میں کرپوٹکن کے سب سے کامیاب اور متحرک کتاب ہے، جس میں سے ایک یے جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں شرکت کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

(زیڈ)

زپاٹیسٹئن زپاٹا کے لیے ہے، زپاٹا » نے ایک کامیاب ترین نعرہ بلند کیا تھا کہ زمین ان کی ہے جو اپنے ہاتھوں سے زمین پر کام کرتے ہیں، امیلیانو زپاٹا » کی تحریک کے بعد وجود میں آنے ولا (مورلوس کمیون) آج بھی موجود ہے، زپاٹا انارکسٹ اصولوں سے متاثر تھا، زپاٹا آزادی اور برابری کا عاشق تھا، آخر میں زپاٹا کے الفاظ کے ساتھ،

 » امیلیانو زپاٹا » نے کہا تھا اگر آپ پرندہ بننا چاہتے ہیں تو اڑیں، اگر آپ کیڑا بننا چاہتے ہیں تو رینگیں پھر چیخنا منع ہے۔

لانگ لائیو انارکزم🏴

https://www.facebook.com/WsiPK

Laisser un commentaire